اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

افغانستان میں جشن عید نوروز کے دھماکے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۸۹۰
تاریخ اشاعت: 16:45 - March 24, 2018

ہندوستان کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ندوستان کی حکومت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید نوروز کے موقع پر جشن عید نوروز میں ہونے والے خونریز بم دھماکے میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے نہ فقط افغان عوام پر حملہ کیا بلکہ یہ حملہ افغان عوام کی شناخت اور ثقافت پر تھا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز عید نوروز کے موقع پر یہ خونریز بم دھماکہ، کابل کے کارتہ سخی نامی علاقے میں زیارت گاہ کے پاس ہوا جو کابل یونیورسٹی سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ہے۔ 

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں 33 افراد جاں بحق اور کم سے کم 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔  اس دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کار بم کے ذریعے کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران کابل کی شیعہ مسجد کے قریب ہونے والے بم کے دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو ئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں