ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر جان کیری کا انتباہ

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کے نکلنے سے امریکہ اور ایران کے درمیان محاذ آرائی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۲۷
تاریخ اشاعت: 22:51 - March 29, 2018

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر جان کیری کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ موجودہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں مذاکرات کے ذریعے ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے میں کئی عشرے لگ سکتے ہیں۔

انھوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان عدم اعتماد کے ماحول اور دیرینہ خصومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکی اتحادی، بارک اوباما کے دور  صدارت میں واشنگٹن کو مذاکرات کے بجائے ایران پر حملہ کرنے پر اکسا رہے تھے۔

جان کیری نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے موجودہ ایٹمی معاہدے کو روئے زمین کا بہترین معاہدہ قرار دیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں