ایران کے صدر کا دورہ ترکی

ایران کے صدر اور وزیر خارجہ اگلے ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 938
تاریخ اشاعت: 30 March 2018 - 21:43 - 20June 2639

ایران کے صدر کا دورہ ترکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شامی بحران کے حوالے سے تین ملکی اجلاس میں شرکت کے لئے اگلے ہفتے ترکی جائیں گے۔

ترکی میں تعینات ایران کے سفیر محمد ابراہیم طاہریان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جلد ترکی کا دورہ کریں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق، شام میں قیام امن کے حوالے سے سوچی عمل کے دوسرے مرحلے میں ایران، ترکی اور روس کے درمیان سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 3 اپریل کو انقرہ میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا جس کے بعد سربراہان مملکت کی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا جائے گا.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً