اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کو ہتھیار فراہم کرنے کا فرانسیسی الزام مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کو ہتھیار فراہم کرنے کے فرانسیسی وزیر خارجہ کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کو ہتھیاروں کی فراہمی اور الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۹۴۰
تاریخ اشاعت: 22:32 - March 30, 2018

یمن کو ہتھیار فراہم کرنے کا فرانسیسی الزام مستردمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران  کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعرات کے روز فرانسیسی وزیر خارجہ کے اس دعوے کو کہ ایران یمن کو ہتھیار بھیج کر رہا ہے، سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی اور غیر علاقائی ممالک کے بے بنیاد دعووں کو بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمنی مظلوم عوام کی حمایت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستحکم عزم پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے لئے ہتھیار بھیجنے والے ممالک کا مقصد اقتصادی مفادات کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے عوام جان لیں کہ ان کی حکومتیں دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی کا ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانسیسی حکام کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے اور انسانیت، مساوات اور ہر رنگ و نسل اور قومیت پر غور کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جانایو لودریان Jean-Yves Le Drian نے کہ جن کا ملک یمن پر سعودی جارحیت کرنے کا حامی ہے آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران یمن کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں