مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آب دوز کے ذریعے پانی کے اندر سے خشکی پر ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، پانی کے اندر سے فائر کیے گئے اس کروز میزائل نے تمام پیرا میٹرز کے مطابق کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر بہتر بنایا گیا کروز میزائل ایک قابل بھروسہ اور سیکنڈ اسٹرائیک کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے جو 450 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو تباہ کرسکتا ہے۔
میزائل فائر کرنے کے موقع پر ڈی جی اسٹریٹجک اینڈ پلاننگ ڈویژن، چیئرمین نیسکام، کمانڈر نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اعلیٰ حکام، سائنس داں اور انجینئرز موجود تھے۔
پیغام کا اختتام/