مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جینس بیورو کی مشترکہ کارروائی کے دوران صوبہ پنجاب میں تحریک طالبان پاکستان کے سب سے بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کئے جانے والے اس آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان کے چھے دہشت گردوں کو کرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد سرگودھا میں حساس ادارے کے افسر کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی اور آئی بی کی مشترکہ ٹیمیں انٹیلی جنس کی معلومات کے مطابق گروہ میں شامل دوسرے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دو میچوں کے دوران خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے پنجاب میں تحریک طالبان پاکستان کی ٹارگٹ لسٹ بھی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے جن میں چند سیاسی شخصیات، افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر، مساجد اور اقلیتوں کی عبادت گاہیں شامل ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جینس بیورو کی مشترکہ کارروائی کے دوران صوبہ پنجاب میں تحریک طالبان پاکستان کے سب سے بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کئے جانے والے اس آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان کے چھے دہشت گردوں کو کرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد سرگودھا میں حساس ادارے کے افسر کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی اور آئی بی کی مشترکہ ٹیمیں انٹیلی جنس کی معلومات کے مطابق گروہ میں شامل دوسرے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دو میچوں کے دوران خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے پنجاب میں تحریک طالبان پاکستان کی ٹارگٹ لسٹ بھی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے جن میں چند سیاسی شخصیات، افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر، مساجد اور اقلیتوں کی عبادت گاہیں شامل ہیں۔
پیغام کا اختتام/