مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان رنونن منیلس نے یہ دعوی بھی کیا کہ غزہ کے سرحدی علاقے میں جن فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مظاہرہ کر رہے تھے
دریں اثنا غزہ کے فلسطینیوں نے ہفتے کے روز ان شہید فلسطینیوں کی آخری رسومات ادا کیں جنھیں صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔ شہید فلسطینیوں کی آخری رسومات میں فلسطینی عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
جمعے کے روز یوم الارض کی مناسبت سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے ملے غزہ کےعلاقے میں ہزاروں فلسطینیوں نے ریلی نکالی جن پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس میں سترہ فلسطینی شہید اور چودہ سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینیوں نے ہفتے کے روز بھی وطن واپسی کے حق زیرعنواں مظاہرہ کیا۔ فلسطینیوں نے اعلان کیا ہے کہ مظاہروں کا یہ سلسلہ غاصب صیہونی حکومت کے قیام کی تاریخ تک، جسے یوم نکبت کہا جاتا ہے، جاری رہے گا۔
پیغام کا اختتام/