دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام پر مذکرات نہیں کئے جائیں گے

ایران فوج کے اعلی افسر نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام کے بارے میں کسی سے مذکرات نہیں کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 997
تاریخ اشاعت: 02 April 2018 - 23:56 - 23June 2639

دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام پر مذکرات نہیں کئے جائیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بری فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسما‏عیلی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر ملک کی دفاعی طاقت اس کے اقتدار اعلی کا اٹوٹ حصہ ہوتا ہے اور اس پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن، ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میزائل پروگرام سمیت مختلف بہانوں سے ایران کے علاقائی کردار کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

جنرل فرزاد اسماعیلی نے مزید کہا کہ ایران کے میزائیل پروگرام پر مذاکرات کا شور شرابہ دراصل امریکی اشارے پر کیا جا رہا ہے  اور برطانیہ، فرانس اور سعودی حکومت اس میں پیش پیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ہنگامہ آرائی کا مقصد، ایرانو فوبیا پھیلا کر علاقائی تبدیلیوں میں اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کرنا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً