16 October 2024
ایران

بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نسل پرست صہیونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 954    تاریخ اشاعت : 2018/03/31

غزہ میں غاصبوں کا شرمناک اقدام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے پر صیہونیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: 947    تاریخ اشاعت : 2018/03/31

شب مولود کعبہ، دنیا بھر میں جشن کا سماں

مولائے متقیان مولی الموحدین مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر دنیا بھر میں جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مساجد و امام بارگاہوں نیز مقدس مقامات پر قصیدہ خوانی کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 943    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ڈاکٹر خرازی کی پاکستان کے سابق صدر سے ملاقات

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: 942    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ایران ی عوام مولائے متقیان (ع) کے پیروکار ہیں، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا ہے کہ ایران ی عوام نے مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جہاد و دفاع کے راستے کو اپنایا اور سامراجی نظام اور اس کے تسلط سے خود کو چھٹکارہ دلایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 941    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

سعودی الزامات پر ایران کا رد عمل

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے انصار الله کی جانب سے سعودی عرب پر میزائلی حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے سعودی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودیوں کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے.
خبر کا کوڈ: 939    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

کیسپیئن سی کے بارے میں صدر مملکت کا بیان

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کیسپیئن سی جسے مخالفین اختلافات پیدا کرنے کے ایک ذریعے میں تبدیل کرنا چاہتے تھے آج مختلف ملکوں کے درمیان اتحاد و تعاون کے وسیلے میں تبدیل ہو گيا ہے۔
خبر کا کوڈ: 936    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ایران آذربائیجان دوستی پائیدار ہے، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے باکو میں کارسازی کے مشترکہ کارخانے اور آستارا - آستارا ریلوے لائن کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایران اور آذربائیجان کے عوام کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتے بہت دیرینہ اور دونوں ملکوں کی پائیدار دوستی کی سب سے بڑی اساس ہیں۔
خبر کا کوڈ: 934    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

سعودی عرب جنگ پسندی سے باز آجائے، ایران کا انتباہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بدھ کی صبح نیویارک میں ایران ی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنگ کی آگ بھڑکانے سے باز آجائیں۔
خبر کا کوڈ: 933    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کے 8 سمجھوتوں پر دستخط

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ آذربائیجان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔
خبر کا کوڈ: 931    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلا تو ایران کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں ایران کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ: 930    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

یورپی یونین ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے درپے:رائٹرز

رائٹرز نے دعوی کیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی ، ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 928    تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر جان کیری کا انتباہ

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کے نکلنے سے امریکہ اور ایران کے درمیان محاذ آرائی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 927    تاریخ اشاعت : 2018/03/29

ایران جنگ پر نہیں مذاکرات پر یقین رکھتا ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے ہاہمی اختلافات کے حل کے لیے خطے کے ملکوں کو مذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر خطے کے ممالک نے امن کا راستہ نہ اپنایا تو آئندہ آنے والی نسلیں ایک دوسرے سے نظر ملانے کے قابل نہیں رہیں گی۔
خبر کا کوڈ: 923    تاریخ اشاعت : 2018/03/29

سعودی حکام کو جنگ کی آگ بھڑکانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے آج صبح نیویارک میں ایران ی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی حکام کو جنگ کی آگ بھڑکانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا۔
خبر کا کوڈ: 922    تاریخ اشاعت : 2018/03/29

دہشتگردی کے حامی ممالک امریکہ کو بھتہ دیتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے حامی اور علاقائی امن کو متاثر کرنے والے ممالک امریکہ کو اربوں ڈالر بھتے کے طور پر دیتے ہیں جن کا یہی مقصد ہے کہ امریکہ ان کی جارحانہ اور غیرتعمیری پالیسیوں کی حمایت کرے.
خبر کا کوڈ: 919    تاریخ اشاعت : 2018/03/28

جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت باسعات کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ملکوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 905    تاریخ اشاعت : 2018/03/27

صدر مملکت کا دورہ ترکمنستان، تیرہ سمجھوتوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمنستان کے صدور نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 904    تاریخ اشاعت : 2018/03/27

ایران شیطانی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے، جنرل موسوی

ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران مزاحمتی محاذ کو ناکام بنانے کی خواہاں شیطانی طاقتوں کے مقابلےمیں کامیابی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 901    تاریخ اشاعت : 2018/03/25

پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے پر زور

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 898    تاریخ اشاعت : 2018/03/25

مقبول خبریں