اپ ڈیٹ: 26 January 2021 - 02:23
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۰۳
تاریخ اشاعت: 22:27 - April 03, 2018

ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے بارے میں ایران، ترکی اور روس کے سہ فریقی دوسرے مرحلے کے اجلاس  کے حوالے سے ترکی کے اخبار ینی شفق میں اپنے مقالے میں مشرق وسطی میں امن کو نایاب چیز سے تعبیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مشرق وسطی جغرافیائی حوالے سے زیادہ اور سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے کم ترین سطح پر ہے۔ اس لئے کہ علاقے پر اثر اندازہونے والی غیر ملکی طاقتوں نے ہمیشہ ہی جنگ کا انتخاب کیا اور علاقے میں جنگ کے شعلوں کی وجہ سے امن و امان کی برقراری کے مواقع ضائع کئے۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ  ایران مشترکہ مفادات، قیام استحکام اور پرامن ہمسائیگی کے لئے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے کہا کہ علاقائی ممالک اپنی قوم اور آئندہ نسلوں کے سامنے جوابدہ ہیں۔

محمدجواد ظریف نے کہا کہ حاکمیت کا احترام کرنے اور زور ، دھونس و دھمکی کی زبان استعمال نہ کرنے اور مسائل و مشکلات کو باہمی احترام و گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے  حل کرنے اور دوسروں کے امور میں عدم مداخلت  سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں اورایران بھی انہی امور پر تاکید کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں