شام میں امن و استحکام کے لئے ایران و روس کے ساتھ ترکی کا تعاون

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کی رات انقرہ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں امن و استحکام کے لئے ایران و روس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: 1026
تاریخ اشاعت: 05 April 2018 - 00:01 - 26June 2639

شام میں امن و استحکام کے لئے ایران و روس کے ساتھ ترکی کا تعاونمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر نے انقرہ میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کے اجلاس کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس اجلاس میں شام کے بارے میں آستانہ کے عمل سے متعلق بھی گفتگو ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ شام میں قیام امن کے لئے آستانہ مذاکرات جنوری دو ہزار سترہ میں ایران کی کوششوں اور روس و ترکی کے تعاون سے شروع ہوئے ہیں۔

انقرہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی منگل کی رات ترکی پہنچے جہاں بدھ کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ان کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً