16 October 2024

ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والوں کو ایران کا سخت انتباہ

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریقوں کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۴۷
تاریخ اشاعت: 14:44 - April 06, 2018

ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والوں کو ایران کا سخت انتباہ مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ادارے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو صورت حال بہت مختلف ہو جائے گی-

انہوں نے کہا کہ ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنے مفادات اور قومی اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے لیکن اگر امریکا اور یورپ ایٹمی معاہدے سے نکل جائیں گے تو  یقینی طور پر ایران بھی دوسرا راستہ  اختیار کرے گا-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں