02 February 2025

جنوبی شام پر دہشت گردوں کے حملے

شام کے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں پر جیش الاسلام دہشت گرد گروہ کے جاری حملوں میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۷۳
تاریخ اشاعت: 23:15 - April 07, 2018

جنوبی شام پر دہشت گردوں کے حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شام میں غوطہ شرقی کے شہر دوما پر جیش الاسلام دہشت گرد گروہ کے ہفتے کے روز کے حملے میں المزہ اور امویین کے علاقوں میں کئی شامی شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

جمعے کے روز بھی جیش الاسلام دہشت گرد گروہ نے دوما سے انخلا کے سمجھوتے کو سبوتاژ کرتے ہوئے دمشق کے رہائشی علاقوں پر حملے کئے جن میں چار شامی شہری جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

شام میں دہشت گردوں نے ہر طرح سے شکست کھانے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے رہائشی علاقوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ شامی فوج نے چھبیس فروری سے غوطہ شرقی سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں