مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان کے بیان میں ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے کینیڈا کے عوام اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کینیڈین نیشنل ہاکی ٹیم کے چودہ کھلاڑی اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب ان کی بس ملک کے مغربی صوبے کی ایک ہائی وے پر سفر کے دوران ٹرک سے ٹکراگئی تھی۔
بس میں کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم کے اٹھائس کھلاڑی سوار تھے جن میں چودہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ چودہ دیگر کھلاڑی شدید زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.
پیغام کا اختتام/