16 October 2024

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید

ایران کے شہری ترقیات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے جہازرانی کے وزیر سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۷۵
تاریخ اشاعت: 22:23 - April 13, 2018

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہری ترقیات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر عباس آخوندی نے اسلام آباد میں پاکستان کے بحری امور اور کشتیرانی کے وزیر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات میں ایران و پاکستان کے درمیان سیاحت اور ٹرانزیٹ کو فروغ دینے کے مقصد سے ایران کی چابہار اور پاکستان کی کراچی بندرگاہوں کے درمیان مسافربردار بحری جہاز چلائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے اسی طرح چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان جڑواں بندرگاہوں کے سمجھوتے کی بنیاد پر تعاون کی توسیع کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

عباس آخوندی اسلام آباد میں پاکستان کے ریلوے کے وزیر سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ وہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کا دورہ نیز لاہور کی شاہی مسجد، لال قلعہ اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر بھی جائیں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں