16 October 2024

اسرائیل حزب اللہ کے میزائلوں کے نشانے پر

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسےمیزائل موجود ہیں جو اسرائیل کے اندر ہر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۸۷
تاریخ اشاعت: 22:14 - April 22, 2018

اسرائیل حزب اللہ کے میزائلوں کے نشانے پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوب میں ایک انتخابی جلسے سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کسی بھی طور مزاحمت و مقاومت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اورمزاحمت و مقاوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے کہ بڑی جدوجہد اور قربانی دینے کے بعد اسے ہم نے حاصل کیا ہے اور یہ ہماری عزت و کرامت کا باعث ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے شہر صور کو مزاحمت کا شہر قراردیتے ہوئے کہا کہ صور کے شہریوں نے 1982 میں غاصب اسرائیلیوں کے خلاف قیام کیا اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اسرائیل کی طاقت اور قدرت کا طلسم توڑ دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام پر زوردیا کہ وہ 6 مئی 2018 کو لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کریں اور لبنان کو تحفظ فراہم کرنے والے امید و وفاداری کے اتحاد کے نمائندوں کو ووٹ دیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں