پنجاب حکومت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا انکشاف/ شریف خاندان کو بڑا دھچکا

پنجاب میں اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا ایسے وقت میں انکشاف ہوا ہے کہ شریف خاندان سمیت ن لیگی رہنما آل سعود کا دامن پکڑنے ریاض میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ: 13
تاریخ اشاعت: 02 January 2018 - 12:16 - 22March 2639

پنجاب حکومت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا انکشاف/ شریف خاندان کو بڑا دھچکامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق ڈیلی پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے انکشاف سے سعودی عرب میں موجود شہباز شریف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے مختلف منصوبوں پر اسرائیل بیسڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل ”سٹی 042“کی رپورٹ کے مطابق جراثیم کش آلات کی خریداری کے حوالے سے نیدر لینڈ سے آنے والی کمپنی ایم ایس ٹیٹناﺅر نے پنجاب حکومت کے محکمہ صحت سے جراثیم کش آلات کی صفائی کے کام کا ٹھیکہ حاصل کر لیا۔ اس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم کوالٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے مذکورہ کمپنی کے پاس گئی تو ان کو پتہ چلا کہ یہ اسرائیل بیسڈ کمپنی ہے۔اس پر محکمہ صحت نے اسرائیل بیسڈ کمپنی کو دیا جانے والا ٹھیکہ منسوخ کر کے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے جن حکام نے اس کمپنی کو سکروٹنی کے بغیر ابتدائی ٹھیکہ دیا ان کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً