مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے امور کے ڈائریکٹر ماجده الینا مغربی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے پر امن واپسی مارچ پر وحشتناک طریقے سے فائرنگ کی۔
فلسطینیوں نے تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر گرینڈ واپسی مارچ کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے باوجود اسے چودہ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کا دن ہے۔ 30 مارچ سے اب تک صیہونی فائرنگ سے 50 فلسطینی شہید اور 7000 سے زائد زخمی ہوئے۔ دنیا کے کئی ممالک نے صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو برطانوی سامراج کی سازش کے تحت فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی ناجائز حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا جسے فلسطینی عوام یوم نکبت قرار دیتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/