اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران دنیا کے لئےخطرہ نہیں، ترکی

ترکی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران دنیا کے لئےخطرہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۴۸
تاریخ اشاعت: 23:27 - May 22, 2018

ایران دنیا کے لئےخطرہ نہیں، ترکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ 15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں۔

ترکی کے صدر نے دنیا میں موجود 15 ہزار ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دھونس جماتے ہیں اور دوسروں کو دھمکی دیتے ہیں کیا وہ دنیا کے لئے خطرہ نہیں ہیں؟ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں وہ دوسروں کو کیوں دھمکی دیتے ہیں۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ کی دھمکی دیتے ہیں وہ دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور عالمی برادری کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ترک صدر نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینے پر بھی تاکید کی۔

ترکی کے صدر نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے علاوہ پانچ ممالک کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کا عزم مثبت قدم ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں