اسرائیل اپنی موت کو خود دعوت دے رہا ہے، حزب اللہ لبنان

امریکا استقامتی محاذ پر دباؤ ڈال کر علاقے میں اپنی شکست کی تلافی کرنا اور اپنے اڈوں کو باقی رکھنا چاہتا ہے،- حزب الل
خبر کا کوڈ: 145
تاریخ اشاعت: 25 January 2018 - 11:46 - 14April 2639
اسرائیل اپنی موت کو خود دعوت دے رہا ہے، حزب اللہ لبنانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تو وہ اپنی موت کو خود دعوت دے گی۔ تہران میں مسجد الاقصی کی آزادی اور استقامتی محاذ کے زیرعنواں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں حزب اللہ کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے، امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے تعلق سے واشنگٹن کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اس قسم کے اقدام سے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے-

بیت المقدس شہر جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی واقع ہے، فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور مسلمانوں کے نزدیک اس کا بیحد احترام ہے- اسرائیل نے مسلمانوں کے اس مقدس شہر پر انیس سو سڑسٹھ سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے-

حزب اللہ کے نمائندے نے علاقے میں امریکا کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں یکے بعد دیگرے اپنے اڈے کھو رہا ہے-

ایران میں حزب اللہ کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا استقامتی محاذ پر دباؤ ڈال کر علاقے میں اپنی شکست کی تلافی کرنا اور اپنے اڈوں کو باقی رکھنا چاہتا ہے، کہا کہ امریکیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ صیہونی حکومت کی نابودی اور علاقے میں امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ یقینی ہے-
 
پیغام کا اختتام/
 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً