16 October 2024

اسرائیلی جارحیت پرفلسطین عالمی عدالت میں

فلسطین نے عالمی عدالت سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۵۴
تاریخ اشاعت: 10:07 - May 23, 2018

اسرائیلی جارحیت پرفلسطین عالمی عدالت میںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی گزشتہ روز دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے جہاں وہ عالمی عدالت سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گے بیان کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المکی بین الاقوامی فوجداری قانون کی پراسیکیوٹر سے ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ دم صورت حال سے آگاہ کریں گے اور بالخصوص فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری سے متعلق عالمی قوانین کے تناظر میں گفت و شنید بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت 2015 سے فلسطینی علاقوں میں مبینہ جرائم کے خلاف ابتدائی تحقیقات کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔ تحقیقات میں اسرائیل کی آباد کاری پالیسی اور 2014 کے غزہ تنازعے میں فریقین کی طرف سے کیے جانے والے مبینہ جرائم کے معاملات بھی شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں