16 October 2024

قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے قحط اور بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۸۱
تاریخ اشاعت: 20:30 - May 25, 2018

قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےتمام پندرہ ارکان نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیے۔ اس قرار داد میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے اور عام لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کیے جانے کو بھی غیر انسانی فعل قرار دیا گیا ہے۔

اس قرار داد میں دنیا بھر میں لڑائیوں میں الجھے تمام فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

سلامتی کونسل کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلح جھڑپیں اور غذائی ناامنی کے واقعات عام شہریوں کے جبری کوچ کا سبب بن سکتے ہیں اور یہ صورتحال جنگ کے دوران زراعت اور ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں