مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کل جمعہ کے روز واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے یاسر حبیب نامی فلسطینی نوجوان شہید اور 109 زخمی ہو ئے۔ اس طرح گذشتہ 9 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہمیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 330 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کررہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت و مدد کر رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/