ایٹمی معاہدے سے متعلق مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام ایران کے وزیر خارجہ کا مراسلہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام اپنے مراسلے میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۳۰
تاریخ اشاعت: 23:35 - May 31, 2018

ایٹمی معاہدے سے متعلق مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام ایران کے وزیر خارجہ کا مراسلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام اپنے مراسلے میں ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے لئے امریکہ کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اقدامات پر روشنی ڈالی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا یہ مراسلہ خصوصی نمائندوں اور ایران کے سفرا کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں