ایران اور چین کے درمیان تعاون کے چار سمھجوتوں پر دستخط

ایران اور چین نے باہمی تعلقات کے فروغ کے چار سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1558
تاریخ اشاعت: 10 June 2018 - 23:06 - 01September 2639

ایران اور چین کے درمیان تعاون کے چار سمھجوتوں پر دستخطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران چین تعاون کے ان سمجھوتوں پر اتوار کے روز چین کے شہر چینداؤ میں دستخط کیے گئے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے صدور بھی موجود تھے۔

ان سمجھوتوں کے تحت ایران اور چین مشترکہ تحقیقات، منشیات کی پیداوار اور اس کی اسمگنگ کی روک تھام کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔

ایک سمجھوتے کے تحت ایران اور چین کی اسٹاک مارکیٹیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ فنی اور تجارتی تجربات کا تبادلہ کریں گی۔

ایران اور چین نے شاہراہ ریشم کے احیا سے متلعق بھی دو طرفہ سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً