اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ہو گئی۔
خبر کا کوڈ: 1586
تاریخ اشاعت: 14 June 2018 - 14:36 - 05September 2639

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے فلسطینی شہریوں کے خلاف کئے جا رہے ضرورت سے زیادہ طاقت کےاستعمال کے لئے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ جنرل اسمبلی نے بدھ کو یہ قرار داد پیش کر کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لئے ایک بین الاقوامی سیکورٹی سسٹم کا طریقہ کار تیار کرنے کی سفارش کرنے کے لئے کہا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد الجیریا، ترکی اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی۔ اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں جنرل اسمبلی کے 120 رکن ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

آٹھ رکن ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 45 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں اسی طرح کی ایک قراردادکو ویٹوکردیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں