اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں آپریشن، دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری آپریشن کے دوران دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۸۸
تاریخ اشاعت: 15:19 - June 14, 2018

کشمیر میں آپریشن، دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے باندی پورہ میں فوج اور فورسز عسکریت پسندوں کی تلاش کے لئے مسلسل چھ دن سے تلاشی آپریشن کررہی ہے۔ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق آپریشن میں ابھی تک دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

9 جون کو باندی پورہ کے پانار گاؤں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوج کی ایک گشتی ٹیم پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔  فوج اور فورسز نے وسیع جنگلاتی علاقے کو جانے اور آنے والے راستوں پر سخت ناکہ بندی کی ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے  ۔

دوسری جانب کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں نماز عید کے لئے سکیورٹی کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں