شمالی اورجنوبی کوریا کے درمیان فوجی رابطوں کا آغاز

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان بحیرہ جاپان اور بحیرہ اصفر میں براہ راست فوجی رابطوں کے قیام کے لیے مذاکرات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1677
تاریخ اشاعت: 25 June 2018 - 17:20 - 16September 2639

شمالی اورجنوبی کوریا کے درمیان فوجی رابطوں کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ سن دوہزار گیارہ کے بعد پہلی بار دونوں کوریاؤں کے اعلی فوجی عہدیداروں کے درمیان بات چیت کی جارہی ہے۔

دونوں کوریاؤں کے فوجی عہدیداروں کے درمیان یہ ملاقات دوراسان کے سرحدی علاقے میں واقع کسٹم اینڈ امیگریشن کی عمارت میں ہوئی۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے فوجی عہدیداروں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات چودہ جون کو پانمن جوم میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ملاقات میں ہونے والے اتفاق رائے کا حصہ ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جون اونگ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے ستائیس اپریل کو سرحدی شہر پانمن جوم میں ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی جس کے بعد سے دونوں کوریاؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً