16 October 2024

ایران مستقبل میں ترقی کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے: پاکستانی تاجر

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور صنعت کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسلم ممالک کے لئے ایک گیٹ وے ہے اور پاکستان بھی ایران میں موجود اقتصادی مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے.
خبر کا کوڈ: ۱۷۹۲
تاریخ اشاعت: 14:11 - July 08, 2018

ایران مستقبل میں ترقی کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے: پاکستانی تاجرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یہ بات شیخ عامر وحید نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دو ہمسایہ اور برادر ممالک ہیں اور دونوں کو چاہیے کہ وہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار اور تجارت کے شعبوں میں باہمی حجم کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور اس حوالے سے بہت سے مواقع موجود ہیں.

پاکستانی تاجر نے کہا کہ پاکستان ایران کو چاول سمیت بہت سی دیگر اشیا جیسے آم، ٹیکسٹائل مصنوعات اور آلات جراحی وغیرہ برآمد کر سکتا ہے اور اسی طرح ایران پاکستان کو خام مال برآمد کر سکتا ہے. 

اس موقع پر انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک سے تیل کافی مہنگے داموں خرید رہا ہے اور اگر پاکستان تیل ایران سے خریدنا شروع کرے وہ اس کی قیمت نہایت کم ہو گی جو کہ معیشی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ہو گا.

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور صنعت کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ناگزیر ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں کئی گنا کا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں