16 October 2024

اربعین مارچ کی سیکورٹی کے انتظامات پر ایرانی اور عراقی حکام کی ملاقات

ایران و عراق کے دفاعی اور سیکورٹی عہدیداروں نے بغداد میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے جس میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا
خبر کا کوڈ: ۱۸۰۶
تاریخ اشاعت: 22:58 - July 09, 2018

اربعین مارچ کی سیکورٹی کے انتظامات پر ایرانی اور عراقی حکام کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں ایرانی سفارتخانے میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں عراقی وزیر داخلہ قاسم الاعرجی، ایرانی سفیر ایرج مسجدی اور ایران کے دفاعی اتاشی بریگیڈیر مصطفی مرادیان بھی شریک تھے۔انہوں نے آئندہ چہلم مارچ مشی کے حوالے سے بہتر انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علہیم السلام کے زائرین کی خدمت کرنا ہمارا فرض اور فخر کی بات ہے۔

عراقی وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعاون کے نتیجے میں چہلم مارچ کو بہتر انداز میں منعقد کرانے میں مدد ملے گی

اس موقع پر عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مشکل حالات میں عراقی قوم اور حکومت کا ساتھ دیا ہے اور یقینا ایران ہمارا بھروسہ مند اور دوست ملک ہے اور اسی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات روز بروز فروغ پارہے ہیں -

قابل ذکر ہے کہ عراقی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ مارچ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد شریک تھے جن میں سے بیس لاکھ ایرانی زائرین تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں