جنوبی یمن کی سرکاری عمارتوں پر متحدہ عرب امارات تسلط

یمن کی معزول اور مستعفی حکومت کے ایک وزیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جنوبی صوبے عدن کی سرکاری عمارتوں پر جو اب تک منصور ہادی کے افراد کےقبضے میں تھیں متحدہ عرب امارات کا کنٹرول ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1826
تاریخ اشاعت: 12 July 2018 - 23:40 - 04October 2639

جنوبی یمن کی سرکاری عمارتوں پر متحدہ عرب امارات تسلطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مستعفی اور معزول حکومت کے ٹرانسپورٹ کے وزیر صالح الجبوانی نے کہا ہے کہ مستعفی صدر منصورہادی، ان کی حکومت کے وزیرداخلہ اور ان کے نائب کے دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد یمن کے جنوبی صوبوں کی سرکاری عمارتوں پر متحدہ عرب امارات کا کنٹرول ہوگیا ہے اور عدن کے ہوائی اڈے کی سرگرمیاں بھی متحدہ عرب امارات کے کنٹرول میں ہیں۔

اس سے  پہلے بھی یمن کی معزول اور مستعفی حکومت کے دیگر عہدیداروں نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی فوجوں نے یمن کے جنوبی صوبوں کے سبھی سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

یمن کے جنوبی صوبوں خاص طور پر عدن اور حضرموت   کے سرکاری دفاتر اور عمارتوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر متحدہ عرب امارات کے تسلط کا موضوع ماضی میں بارہا متحدہ عرب امارات اور یمن کے مستعفی صدر منصورہادی  کی حکومت کے درمیان لفظی جنگ کا باعث بنا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں