16 October 2024

میجر جنرل باقری اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ سطحی عسکری وفد کے ہمراہ جلد ہی پاکستان کیلئے رخت سفر باندھیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۳۹
تاریخ اشاعت: 16:56 - July 14, 2018

میجر جنرل باقری اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کے ہمراہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر بہت جلد پاکستان کے دورے پر جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار اپنے پاکستان دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، تہران-اسلام آباد کے مابین دفاعی تعلقات، سرحدی امور پر پیشرفت، دہشتگردی کیخلاف جدوجہد اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کی افواج کے سربراہان عرصہ قبل جنرل باوجوہ کے تہران دورے کے دوران دفاعی معاہدوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

سیاسی و عسکری ماہرین موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر میجر جنرل باقری کے دورہ اسلام آباد کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں