اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنوبی کوریا کا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۷۵
تاریخ اشاعت: 10:22 - July 18, 2018

جنوبی کوریا کا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، میرین کور بیس میں جنوبی کوریا اور امریکا کے فوجی دستے سالانہ فوجی مشقیں کر رہے تھے جس کے دوران ایک ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی، ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ اس حادثے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے بعد تجرباتی پرواز جاری تھی کہ زمین سے 33 فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں رواں سال کے ماہ اپریل میں جنوبی کورین فضائیہ کا ایک F-15 فائٹر جیٹ طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں