ایران دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔
خبر کا کوڈ: 1916
تاریخ اشاعت: 22 July 2018 - 23:14 - 14October 2639

ایران دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا لیکن ایران کے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں کہ اس نے کئی بار ایران پر جارحیت کا ارادہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی  نئی ظالم حکومت نے پچھلے ڈیرھ سال کے دوران امریکی فوج کو ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی میں الجھانے کی کوشش کی ہے تاہم  امریکا کے فوجی کمانڈروں نے ایسا نہیں کرنے دیا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام پہلے کی طرح آج بھی اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار پر سختی کے ساتھ کاربند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے عوام اسلامی نظام کے حامی نہ ہوتے تو اسلامی انقلاب کے بعد کے برسوں میں پیش آنے والی بہت سی مشکلات پر قابو پانا ممکن نہ ہوتا۔

پیغام کا اختتام/

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً