16 October 2024

ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا انتظار نہیں کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور یورپی ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا منتظر نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۲۲
تاریخ اشاعت: 23:29 - July 22, 2018

ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا انتظار نہیں کرے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے ایران کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور بیرونی ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور سفارتکاروں کی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر میں ان کی امنگوں سے تجدید عہد کرنے کے ذیل میں کہا کہ ایران نے ابھی تک یورپ اور جوہری معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اس حد تک عملی اقدامات کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو امریکہ کے سیاسی مشیر بنے ہوئے ہیں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران فوبیا کے حوالے سے گوشہ نشینی کا شکار ہو چکے ہیں حتی ان کے قریبی ترین اتحادی بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے تاکہ ایران کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکیں لیکن بڑے پیمانے پر کوشش کرنے کے باوجود انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور کئی ممالک نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ کل ایران کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور بیرونی ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور سفارتکاروں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں