مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر ابو شریف نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: صہیونی ریاست غزہ پٹی پر اپنے حملوں کو خاتمہ نہیں دے گی اور غزہ کے عوام ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔
ابو شریف نے کہا کہ صہیونی ریاست ایسی رژیم ہے جو اندر سے کھوکھلا اور کمزور ہو چکی ہے اسی وجہ سے وہ اپنی کمانڈو فورس کو فلسطینیوں کے آتشی پتنگوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھیجتی ہے اور عین ممکن ہے کہ صہیونی ریاست ان پتنگوں کو روکنے کے لیے ایک نئی جنگ چھیڑ دے۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ملت فلسطین واپسی مارچ کی ریلیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک اپنے مقصد کو پہنچ جاتی۔
تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے نے کہا ملت فلسطین بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ کے لیے آمادہ ہے اور ہم گولی کا جواب بم سے دیں گے۔
پیغام کا اختتام/