16 October 2024

غزہ پر صیہونی جارحیت میں 2 فلسطینی شہید

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی غزہ پر آج صبح کی جارحیت میں مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۲۴
تاریخ اشاعت: 13:08 - July 29, 2018

غزہ پر صیہونی جارحیت میں 2 فلسطینی شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان مهند ماجد حموده اور ایمن نافز النجار شہید ہو گئے۔ اس بار اسرائیل نے اپنی جارحیت کا یہ جواز پیش کیا کہ یہ دونوں نوجوان صیہونی بستیوں کی جانب آتش گیر غبارے اور بالن بھجوانے میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت اور اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ اور ہونے والی شہادتوں کے خلاف گذشتہ 18 ہفتوں سے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک154 فلسطینی شہید جبکہ تقریبا 16 ہزار 750فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں