مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کے سینیئر رہنما چوھدری عبدالغفور خان نے کہا کہ ان کی جماعت کے دور حکومت میں ایران کے ساتھ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران پاکستان تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور تہران کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
چوھدری عبدالغفور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بھی ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حوالے سے نئی حکومت نے کافی سارے منصوبے آمادہ کر رکھے ہیں اور کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی ان منصوبوں کا اعلان کردیا جائے گا۔
پیغام کا اختتام/