ایران پاکستان تعلقات کے فروغ پر تاکید

تحریک انصاف پاکستان کے سینیئر رہنما نے اسلام آباد تہران تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2029
تاریخ اشاعت: 29 July 2018 - 19:05 - 21October 2639

ایران پاکستان تعلقات کے فروغ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کے سینیئر رہنما چوھدری عبدالغفور خان نے کہا کہ ان کی جماعت کے دور حکومت میں ایران کے ساتھ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران پاکستان تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور تہران کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

چوھدری عبدالغفور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بھی ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حوالے سے نئی حکومت نے کافی سارے منصوبے آمادہ کر رکھے ہیں اور کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی ان منصوبوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً