اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی انقلاب کی آواز تمام دنیا میں گونج اٹھی

جنرل محمد باقری نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی قوم اور دنیا کے تمام علاقوں میں انقلاب کے حامیوں کو مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۳
تاریخ اشاعت: 13:39 - February 02, 2018

اسلامی انقلاب کی آواز تمام دنیا میں گونج اٹھیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپہ سالار میجر جنرل محمد باقری نے عشرہ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج، خطے میں امریکہ اور صیہونیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم ہرگز دشمنوں کو ایران کے دفاعی اور میزائلی نظام کے قریب آنے نہیں دیں گے۔

جنرل باقری نے کہا کہ خطے میں امریکہ، ناجائز صیہونی حکومت اور ان کے علاقائی اور غیرعلاقائی ہمنواوں کی جانب سے ایران کی دفاعی طاقت کے خلاف سازش اور دشمنی پر ہماری کڑی نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم فروری کا دن بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی 15 سال جلاوطنی کے بعد ایران واپسی کا دن ہے اور اسی روز سے انقلاب کی فتح تک عشرہ فجر منایا جاتا جسے یقینا ایک تاریخی اور مبارک واقعہ کے طور پر زندہ رہے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کے بعد اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کی عالمی شیطانی قوتوں بشمول امریکی سازشیں دم توڑ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی آواز تمام دنیا میں گونج اٹھی، 1979 میں شہنشاہی نظام کا تختہ الٹنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی سورج طلوع ہوئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں حضرت امام خمینی (رح)، شہدائے انقلاب، مقدس مقامات کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں اور گزشتہ 40 سال سے وطن عزیز کی سلامتی کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات اوررہنمائی کی پیروی کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں ایرانی قوم کے دشمنوں اور ان کی شیطانی سازشوں کو ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں