مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں، کے عنوان سے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر لوڈ کی جانے والی اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کی کوئی توجیح نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ پابندیاں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر متنج ہوتی ہیں۔
پچیس جولائی کو وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر لوڈ کی جانے والی اس اپیل میں ایرانی عوام کے خلاف چار عشرے سے جاری امریکی پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا گیاہے ۔اس اپیل کے ایک اور حصے میں آیا ہے کہ انسانی حقوق کے حامیوں اور این جی اوز کا وائٹ ہاؤس سے مطالبہ ہے کہ وہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں فوری طور پر معطل کرے۔
اس اپیل کے آخر میں اسٹاپ ایران سینکشن اور اسٹاپ ٹرمپ جیسے ہیش ٹیگ بھی لکھے گئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/