اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں یمن کی فوج کے اسنائپروں کے حملے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۷
تاریخ اشاعت: 14:32 - February 02, 2018

یمنی فوج اور رضاکاروں کی کاروائی، متعدد سعودی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں یمن کی  فوج کے اسنائپروں کے حملے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل بدھ کے روز بھی جیزان میں یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے حملوں میں 3 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

2017 میں یمن کی  فوج اورعوامی رضاکار فورسز کے اسنائپروں کے حملے میں 49 سعودی اور 296 سعودی آلہ کار فورسز ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں