صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں بر آمد

ڈیفنس کے علاقے میں گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں ملی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 209
تاریخ اشاعت: 02 February 2018 - 14:49 - 22April 2639

صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں بر آمدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر پلاننگ اور ڈیولپمنٹ سندھ میرہزارخان بجارانی اوران کی اہلیہ کی لاشیں کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اہل خانہ کا کہناہے کہ کمرے کا دروازہ توڑ کر لاشیں نکالی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر کے پرائیوٹ سیکریٹری اللہ ورایو نے بتایا کہ میر ہزار خان بجارانی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ میرہزارخان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی تاہم ابھی تک پولیس اوران کے اہل خانہ نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً