مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپن ٹویٹ میں امریکہ سے استفسار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے 7 ہزار میل کے فاصلے پر خلیج فارس کے پانیوں میں کیا کررہا ہے.
محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ شاید انھیں علم نہ ہو کہ وہ اپنے گھر سے 7 ہزار میل (تقریبا ساڑھے 11 ہزار کلومیٹر) دور یہاں کیا کرنے آئے ہیں.
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی بحری بیڑے ہمارے خطے کے پانیوں میں اپنا راستہ تلاش نہیں کر پا رہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکیوں کو یہاں سے کوئی واقفیت نہیں ہے.انہوں ںے مزید کہا کہ دو ہزار سال سے پہلے یعنی امریکہ کے معرض وجود میں آنے سے بہت پہلے یہاں کی پانی خلیج فارس کے نام سے مشہور ہے.
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ ٹویٹ امریکی حکام کی جانب سے خلیج فارس میں ایران کی سرگرمیوں اور اسی طرح خلیج فارس کے جعلی نام سے متعلق امریکی حکام کی غلط بیانی کے رد عمل میں کیاہے۔
پیغام کا اختتام/