افغانستان میں جھڑپیں، 90 ہلاک

افغانستان میں ایک بار پھر طالبان اومر سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2169
تاریخ اشاعت: 10 August 2018 - 23:54 - 01November 2639

افغانستان میں جھڑپیں، 90 ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کہ جنوبی و مشرقی صوبوں میں قائم مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 30 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوابی فائرنگ سے 60 طالبان ہلاک ہوئے۔

طالبان نے یہ حملے ارزگان اور پکتیا صوبوں میں کئے، ارزگان میں طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 27 فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ جھڑپیں ایسے میں ہو رہی ہیں کہ جب امریکہ نے افغان حکومت کے بغیر براہ راست طالبان سے مذاکرات شروع کئے جس کی افغان حکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں افغان حکومت کو بھی شامل کرنا چاہئیے تھا۔

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً