اپ ڈیٹ: 12 April 2021 - 20:48
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی پر عائد اقتصادی پابندیوں کے جواب میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۱۱
تاریخ اشاعت: 23:51 - August 15, 2018

مغرور امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف کمرکس لی ہے۔ اس حوالے سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب عوام کو بھی آگے آکر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہو گا اور امریکا کے تیار کردہ برقی مصنوعات سمیت ان تمام چیزوں کا بائیکاٹ کیا  جائے گا جس پرمیڈ ان امریکا تحریرہو۔

ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے اگرامریکی موبائل آئی فون ہے تو مارکیٹ میں سام سنگ بھی موجود ہے اس لیے امریکی پروڈکٹ کو چھوڑ کر ہمیں دوسرے ممالک کی تیارکردہ متبادل مصنوعات کو اپنانا ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ملکی کرنسی کی قدر کی بحالی اور معیشت کے فروغ کے لیے 4 ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔

 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں