16 October 2024

عمران کی حکومت سے بھی امریکا کا ڈو مورکا مطالبہ

امریکہ نےعمران خان کی ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۵
تاریخ اشاعت: 15:59 - August 22, 2018

عمران کی حکومت سے بھی امریکا کا ڈو مورکا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک سے متعلق امور کی سربراہ ایلس ویلز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے میں پاکستان اہم اور کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اس لیے ایک بار پھر پاکستان پر طالبان کے خلاف مزید اقدامات کرنے یا پھر طالبان کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ایلس ویلز نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی ہندوستان اور افغانستان سے پُر امن تعلقات کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں اور خطے میں قیام امن کے لیے امریکا پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق کہا تھا کہ اُن کی حکومت ہندوستان اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات استوار رکھے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں