واٹس ایپ کو ہندوستان کا سخت انتباہ

ہندوستان کے وزیر اطلاعات نے ہجومی تشدد کے واقعات میں واٹس ایپ کے تخریبی کردار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2260
تاریخ اشاعت: 23 August 2018 - 23:28 - 14November 2639

واٹس ایپ کو ہندوستان کا سخت انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیراطلاعات روی شنگر پرشاد نے واٹس ایپ کے چیف ایگزیگٹیو کرس ڈینیل سے ملاقات کی اور واٹس ایپ کے ذریعے پھیلنے والی جعلی خبروں کے حوالوں سے انہیں آگاہ کیا۔

واٹس ایپ کے چیف ایگزیکٹیو کا دورہ نئی دھلی اور ہندوستانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقات حکومت ہندستان کی اس درخواست کے بعد انجام پائی ہے جس میں واٹس ایپ کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے  کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے۔

ہندوستان دوسو ملین صارفین کے ساتھ دنیا میں واٹس ایپ کی سب بڑی منڈی شمار ہوتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً