مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ کے بی پی ایس چینل کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اس سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے جبکہ یورپی یونین اس عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے اور نہیں لگتا کہ وہ آئندہ امریکی انتخابات میں پھر سے صدر منتخب ہوں گے -