ایران میں زلزلہ 100 افراد زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کرمانشاہ کے علاقے تازہ آباد میں آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 100 افراد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 2290
تاریخ اشاعت: 26 August 2018 - 09:57 - 17November 2639

ایران میں زلزلہ 100 افراد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کرمانشاہ کے علاقے تازہ آباد میں آج صبح ریکٹر اسکیل پر 5.9زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ صوبہ کرمانشاہ کے گورنر ہوشنگ بازوند کا کہنا ہے کہ اکثر زخمیوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ایک 70 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

واضح رہے کہ 12 نومبر 2017 کو ایران کے مغربی علاقوں خاص طور سے صوبہ کرمانشاہ میں 7.9شدت کے زلزلے سے 483 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً